حیدرآباد،27مارچ(اعتمادنیوز)مشیرآباد پولیس حدود میں ایک 41سالہ شخص نے اپنی رہائش گاہ میں نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق پی گینشور ،ولد شیام راؤ ،دکن سیگریٹ کمپنی میں ملازم تھا۔چہارشنبہ کی رات نامعلوم زہر
پی کر خودکشی کرلی۔گینشور کو فوری طور پر گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج منگل کی صبحفوت ہوگیا۔افراد خاندان نے پولیس کو بتایاکہ معاشی پریشانیوں کی وجہ سے گینشور نے خودکشی کرلی۔مشیرآباد پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔